تباہ ہونیوالا طیارہ کب خریدا گیا اور اس نے کتنی پروازیں کیں؟


ائیر انڈیا حادثہ: تباہ ہونیوالا طیارہ کب خریدا گیا اور اس نے کتنی پروازیں کیں؟

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کا 11 سالہ ماضی انتہائی شاندار رہا/ فوٹو بھارتی میڈیا

احمد آباد ائیرپورٹ پر خوفناک حادثے کا شکار بوئنگ 787 8 ڈریم لائنر طیارے سے پہلی پرواز 14دسمبر 2013 کو بھری گئی تھی جس کے بعد جنوری 2014 میں 36279 سیریل کا یہ برانڈ نیو طیارہ ائیر انڈیا کے حوالے کیا گیا۔

 ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کا 11 سالہ ماضی انتہائی شاندار رہا۔ 

فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق جون 2024 سے حادثے کے وقت تک کے ایک سال کے عرصے میں (VT-AND) رجسٹریشن کے اس طیارے سے 700 پروازیں اڑائی گئیں۔ 

ڈیٹا کے مطابق بوئنگ کمپنی نے 787 8 ڈریم لائنر طیارہ سال 2011 میں متعارف کرایا تھا اور 11 سال کے دوران طیارہ کبھی بھی فنی خرابی کا شکار نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ  بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار 241 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھا ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *