
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
وزیراعظم نے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ورکرز ریمٹینس انسینٹیوو اسکیم کے لیے فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری طاقت اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، مالی سال 2024-2025 میں پاکستانیوں نے تاریخ کے بلند ترین 38 ارب تیس کروڑ ڈالرز بیرون ملک سے پاکستان بھیجے۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر سے نہ صرف بڑھتے درآمدی بل کی ادائیگی ہوئ بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں بھی مدد ملی، ترسیلاِتِ زر بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری بھی دی اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی۔
Leave a Reply