بیٹی کی پرورش میں سابق شوہر شہروز کتنی مدد کرتے ہیں؟ سائرہ یوسف نے بتادیا


بیٹی کی پرورش میں سابق شوہر شہروز  کتنی مدد کرتے ہیں؟ سائرہ یوسف نے بتادیا

سائرہ اور شہروز دونوں مل کر اپنی بیٹی نورے کی پرورش کررہے ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

نامور پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری کو بیٹی کی پرورش کے معاملے میں سراہا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سائرہ نے میزبان صنم جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں (سائرہ اور شہروز) ہمیشہ بیٹی کی بھلائی کو اپنی پہلی ترجیح بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہروز بیٹی کی پرورش میں ہمیشہ معاون رہے اور کبھی بھی غیر ضروری یا متضاد نظریات پیش نہیں کرتے جس سے نوریح کی پرورش متاثر  ہو۔

سائرہ کا کہنا تھا کہ بچوں کی مشترکہ پرورش کرنے والے والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ ذہنی اور جذباتی طور پر فٹ اور صحت مند ہوں تاکہ دونوں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے بچے کی بہتر پرورش کر سکیں۔

طلاق کے تجربے پر بات کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے کہا کہ زندگی بعض اوقات ایسے حالات پیش کرتی ہے جو ہمارے قابو میں نہیں ہوتے اور یہ حالات ذہن پر بُرے اثر ڈال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، دونوں کی ایک بیٹی نوریح ہے،  2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی اور ان سے بھی ان کی ایک بیٹی زہرہ ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سائرہ اور شہروز دونوں مل کر اپنی بیٹی نوریح کی پرورش کررہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *