
بھارت کی کالی وڈ (تامل فلم انڈسٹری) فلم کی شوٹنگ کے دوران کار کا سین فلماتے ہوئے حادثے میں معروف اسٹنٹ آرٹسٹ ایس ایم راجو ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کالی وڈ اداکار آریا کی فلم کی شوٹنگ کے دوران کار حادثے کا اسٹنٹ فلمایا جا رہا تھا کہ جان لیوا واقعہ پیش آیا۔
حادثے میں معروف اسٹنٹ آرٹسٹ راجو ہلاک ہوگئے تاہم حادثے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اسٹنٹ آرٹسٹ راجو نے متعدد فلموں میں کام کیا اور وہ مشکل اسٹنٹ بآسانی کرنے کے حوالے سے مشہور تھے۔ تامل اداکار وشال نے اسٹنٹ آرٹسٹ کی موت کی تصدیق کی اور دکھ کا اظہار کیا تاہم فلم کے ہیرو آریا یا پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
Leave a Reply