
پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھارتی حملوں کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ اور غیر قانونی حملے شرمناک اقدام میں بدل گئے۔
محمد حفیظ نے لکھا کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کے دفاع کےلیے متحد ہیں۔ کرکٹر کے بیان پر صارفین نے کمنٹ سیکشن میں پاکستان سے اپنی محبت کا بھی کھل کر اظہار کیا۔

علاوہ ازیں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر قومی پرچم کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا کہ تیرا ہر ایک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا۔
سابق فاسٹ بولر کے اس پیغام کو صارفین نے بہت پسند کیا اور اس کے کمنٹ سیکشن میں بھی لوگوں نے پاکستان سے اپنی بے حد محبت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد کشمیر میں مظفر آباد، کوٹلی اور باغ سمیت مریدکے اور شگر گڑھ میں سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے 31 پاکستانیوں کو شہید اور 57 کو زخمی کیا۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت ما منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت بھارت کے 5 طیاروں کو تباہ کیاجبکہ پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔
Leave a Reply