پاکستان نے بھارت کی جانب سے نورخان ائیربیس چکلالہ کے قریب حملےکی کوشش ناکام بنادی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ نورخان ایئر بیس پر بھارت نے میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت نےطیاروں سےپاکستان میں3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، نورخان ایئربیس،مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔
Leave a Reply