بھارت نے پانی روکا رو جنگ کے سوا دوسرا آپشن نہیں: بلاول


بھارت نے پانی روکا رو جنگ کے سوا دوسرا آپشن نہیں: بلاول

بھارت کی طرف سے پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہے: چیئرمین پی پی—فوٹو: فائل

یورپ کے دورے پر موجود پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی روکنے کے عمل کو جنگ کے متراف قرار دیا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہيں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترداف ہے، پانی ہماری بقا ہے اورکسی صورت اپنےحق سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے لیکن ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *