بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ائیر لائنز کو 400 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان


بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند، 18 روز میں ائیر لائنز کو 400 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان

 18 روز کے دوران اب تک 2 ہزار بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہو چکی ہیں۔ فوٹو فائل

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث اب تک بھارتی ائیر لائنز کی ہزاروں پروازیں منسوخ یا پھر طوالت کا شکار ہو چکی ہیں۔

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا آج 19 واں روز ہے اور 18 روز کے دوران اب تک 2 ہزار بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ائیر لائنز کو گزشتہ 18 روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، لمبے فضائی روٹس کے باعث بھارتی ائیر لائنز کو فیول اور دیگراخراجات میں اضافے کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امرتسر، نئی دلی، ممبئی اور احمد آباد سمیت دیگر شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

دونوں مملک میں جنگ بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیر پورٹس کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ہے، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ آج کی 444 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 دن سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں، جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہینگر سے ہٹا لیے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *