بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک


بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک

جگہ کی کمی کے باعث بھگدڑ مچی، ریلی میں 30 ہزار افراد کی آمد کی امید تھی لیکن ریلی میں تقریباً 60 ہزار افراد شریک ہوئے— فوٹو: بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکار اور تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) کے سربراہ جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کرور میں ریلی نکالی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے کی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد پہنچی جس پر جگہ کی کمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور یہ واقعہ وجے کے خطاب کے دوران پیش آیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریلی میں 30 ہزار افراد کی آمد کی امید تھی لیکن ریلی میں تقریباً 60 ہزار افراد شریک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق بھگڈر مچنے سے 6 بچوں اور 16 خواتین سمیت 36 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے پر وجے کو اپنا خطاب روکنا پڑا اور اس دوران اسٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کی مدد کرنے کی بھی کوشش کی تاہم رش کے باعث ایمبولیسنوں کو دشواری کا سامنا رہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *