بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی


پی ایس ایل 10: بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی  یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا،فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے 26 ویں میچ میں بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی  یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

یہ میچ  اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل کے شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزادکشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

پاک فوج کے بھرپور اور تابڑ توڑ حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *