
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عذرا محی الدین نے بڑھاپے کیلئے کی جانے والی دعا پر لب کشائی کی ہے۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو کی گئی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عذرا محی الدین نے کہا کہ انہوں نے بڑھاپے کا سہارا بننے کیلئے بیٹی کی دعا کی تھی کیونکہ بیٹے تو آج کل رخصت ہوجاتے ہیں، اس لیے مجھے بیٹی چاہیے تھی جو ہمارا خیال رکھ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب میری دعا قبول ہوئی تو میری ڈاکٹر جو میری دوست بھی ہے اس نے مجھے بتایا اور کہا کہ شکر کرو بیٹی پیدا ہوگئی ورنہ عذرا تو مجھے ہی ڈانٹنے لگتی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے نعمت ہے اور بیٹی کیلئے میں نے بہت جگہوں پر جا کر دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ بیٹی ہونی چاہیے جو پوری ہوئی۔
Leave a Reply