بلوچستان کے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں 2 ارب 38کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف


بلوچستان کے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں 2 ارب 38کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

بلوچستان کے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں 2 ارب 38کروڑ  روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

بے قاعدگیاں آڈیٹر جنرل کی 2018سے 2023کے دورانیہ میں سامنے آئیں اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای پی آئی بلوچستان کی جانب سے ایک ارب 66کروڑکی وفاقی ڈائریکٹریٹ کو ادائیگی کی گئی لیکن ویکسین اور ٹول کٹ کیلئے کی گئی ادائیگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کورونا کے دوران ٹریننگ کے نام پر ایک کروڑ 77لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگی کی گئی جبکہ بغیر کسی بل کے 11کروڑ 35لاکھ روپے مشکوک ادائیگی بھی کی گئی۔

 گاڑیوں کی مرمت کے نام پر 3کروڑ 27 لاکھ روپے کی بے قاعدگیا ں سامنے آئی ہیں اور مجازاتھارٹی کی اجازت کے بغیر ڈومیسٹک ٹریننگ کے نام پر 4کروڑ روپے کے اخراجات کیے گئے، اسی طرح ڈی ڈی اوز کے ذریعے 26کروڑ 25 لاکھ روپے کی بے قاعدہ ادائیگی کی گئی جبکہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر 7کروڑ 82 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

آڈیٹرجنرل پاکستان کی رپورٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *