بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟


بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟

آج ہم آپ کے لیے ایسی زبردست ترکیب لائے ہیں جس سے آپ گائے اور بکرے کا گوشت گھی یا تیل کا استعمال کیے بغیر بناسکتے ہیں/فوٹوفائل

کیا آپ بھی کم گھی اور تیل میں کھانا بنانے کے شوقین ہیں لیکن عید الاضحیٰ کا گوشت بھی نہیں چھوڑناچاہتے؟ بہت سے افراد کھانوں میں کم تیل اور گھی پسند کرتے ہیں اور پھر تیل اور گھی کا کم سے کم استعمال صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کے لیے ایسی زبردست ترکیب لائے ہیں جس سے آپ گائے اور بکرے کا گوشت گھی یا تیل کا استعمال کیے بغیر بناسکتے ہیں؟

تیل اور گھی کے بغیر گوشت کی منفرد ترکیب 

پین میں ایک لیٹر پانی لیں اور اس میں2 بڑی الائچی اور3  جوے لہسن کے شامل کرلیں، اسے ڈھک کر ابال آنے تک پکائیں۔

پھر اس میں 2 سوکھی لال مرچیں شامل کریں اور پھر ایک کلو بکرے یا گائے کا گوشت شامل کرنے کے بعد اسے تیز آنچ پر پکائیں۔

ساتھ ہی اس میں آدھا چائے کا چمچ ثابت کالی مرچیں شامل کر لیں، تھوڑی دیر جیسے ہی آپ کو پین میں جھاگ نظر آئے تو آپ اسے کسی کپ کی مدد سے ہٹا لیں۔

جھاگ اتارنے کے بعد اس میں آدھا چائے کا چمچ نمک، اتنی ہی پسی لال مرچ اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح چمچ سے ملا کر 2 بری ہری مرچیں شامل کرکے ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔

اس گوشت کو 20 سے 25 منٹ تک اس طرح پکنے دیں کہ یخنی اوپر آجائے۔

اس کے بعد اس وقت تک پکائیں جب تک پانی مکمل خشک نہ ہو جائے، ساتھ ساتھ گوشت گلا ہے یا نہیں، یہ بھی چیک کرتے رہیں۔

پانی خشک ہونے اور گوشت گلنے پر آپ کی یہ مزیدار ڈش تیار ہے، آخر میں اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور لیجیے بغیر گھی اور تیل سے بنا مٹن/بیف تیار ہے۔

نوٹ: یہ ریسیپی شیف اعجاز انصاری کی جانب سے بتائی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *