برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ کے باہر گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی اور ایک سکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واقعہ یہودیوں کے مقدس ترین دن یوم کپورکے دوران پیش آیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور رائٹرز کی جانب سے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پولیس نے سیناگاگ کی حدود کے اندر ایک شخص کو گولی ماری جبکہ ایک اور شخص خون میں لت پت زمین پر پڑا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے اس حملے کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے سیناگاگز میں اضافی پولیس تعینات کی جا رہی ہے۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے بھی اس واقعے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔
لندن میں اسرائیلی سفارتخانے نے اپنے بیان میں اس حملے کو ’قابلِ نفرت اور انتہائی افسوسناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مانچسٹر کی یہودی برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں۔




















Leave a Reply