برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، کس قیدی سے ملاقات کی؟


برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل  آمد، کس قیدی سے ملاقات کی؟

برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین،مس سنینا اور ایک مرد سیکورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے: جیل ذرائع/ فائل فوٹو

راولپنڈی: برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے ایک قیدی سے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین،مس سنینا اور ایک مرد سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی، برطانوی نژاد قیدی کو کونسلر رسائی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت وفد نے قیدی سے ملاقات کی۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ  ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *