بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا، کراچی میں بارش کا امکان


بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا، کراچی میں بارش کا امکان

 کل سےطوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، محکمہ موسمیات / فائل فوٹو

کراچی: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی شدت اختیار کرگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان شکتی اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 700 کلو میٹر دور ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس وقت طوفان شکتی شدت اختیار کر چکا ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور کل سے طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسم گرم، مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا کہ آج شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *