بجلی بنانےکیلئے استعمال ہونیوالے شوگرملز کے گنے کے پھوک کی قیمت مقامی کوئلےکے برابر ہوگئی


بجلی بنانےکیلئے استعمال ہونیوالے شوگرملز کے گنے کے پھوک کی قیمت مقامی کوئلےکے برابر ہوگئی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بجلی بنانےکے لیے استعمال  ہونے  والے شوگرملز کےگنے کے پھوک کی قیمت مقامی کوئلےکے برابر کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق  تمام شوگرملوں کےگنےکے پھوک کی قیمت بڑھادی گئی ہے۔گنےکے پھوک کی قیمت مقامی کوئلےکے برابرکردی گئی ہے۔

گنے کے پھوک سے بننے والی بجلی کا ٹیرف غیرضروری طورپر بڑھایا گیا ہے۔ بغیرکسی وجہ کے گزشتہ 3 سال سے گنے کے پھوک ’بیگاس’ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق گنےکے  پھوک  سے چلنے والے پاورپلانٹس سے بجلی کی پیداواری لاگت11 روپے77 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ 3 سال میں گنےکے  پھوک سے لاگت5.97  روپے سے بڑھ کر 11 روپے77  پیسے ہوگئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق  مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت اس وقت 11 روپے 45 پیسے ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ گنے کے پھوک میں بھی اتنی ہی ہیٹنگ پاور ہے جو کوئلے میں ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *