
پاکستان کے سابق اداکارہ ببرک شاہ نے سپر ہیرو فواد خان کو اوور ریٹڈ اداکار قرار دے دیا۔
ببرک شاہ نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مشہور اداکاروں کے فلمی کیرئیر کے حوالے سے اپنی رائے دی۔
میزبان کی جانب سے ببرک شاہ سے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ عمران عباس فلموں کیلئے موزوں نہیں، وہ ہیرو نہیں لگتے، اصل میں وہ ایک آدمی جیسے بھی نہیں دکھتے۔
سپر اسٹار فواد خان کے بارے میں ببرک شاہ کا کہنا تھا کہ فواد خان اووریٹڈ ہیں، بطور فلمی اداکار ان میں اتنی قابلیت نہیں ، جتنا لوگوں نے ان پر دباؤ ڈال کر کام لینے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے احسن خان اور فیصل قریشی کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹی وی کیلئے بہترین اداکار ہیں لیکن فلم اداکار نہیں ہیں۔
Leave a Reply