’باپ بات بات پر غصہ کرتا تھا‘، 2 جوان بیٹوں نے بوڑھے باپ کو قتل کردیا


کراچی کے علاقے ایف بی ایریا  میں دو جوان بیٹوں نے بوڑھے باپ کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بیٹے باپ کی لاش کو موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے جارہے تھے کہ پولیس نے پکڑ لیا۔

ملزمان کا دعویٰ ہے کہ ان کے والد کچھ عرصے سے بات بات پر غصہ کرنے لگے تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول خاور انجم حکیم تھا اور اس کا آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا، ملزمان کا بیان اپنی جگہ مگر واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *