بالی وڈ کے مشہور اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل


بالی وڈ کے مشہور اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

92 سالہ اداکار پریم چوپڑا کو وائرل انفیکشن ، دل کی بیماری اور بڑھتی عمر کے حوالے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ کے سینئر اداکار  پریم چوپڑا  کو سینے میں تکلیف کے سبب ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ اداکار پریم چوپڑا کو  وائرل انفیکشن ، دل کی بیماری  اور بڑھتی عمر کے حوالے سے پیچیدگیاں سامنے آنے کے بعد  اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پریم چوپڑا گزشتہ 2 روز سے اسپتال میں داخل ہیں، بڑھتی عمر کی وجہ سے ان کی طبیعت میں بہتری سست روی سے آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریم چوپڑا  اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ہی ڈاکٹرز کی   نگرانی میں ہیں تاہم انہیں آئی سی یومنتقل نہیں کیا گیا ہے، امید ہے جلد ہی انہیں اسپتال سے  بھی ڈسچارج کردیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *