بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع


بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پرینیتی اورراگھو چڈھا کی شادی ستمبر 2023 کو راجستھان میں قریبی عزیزوں اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی تھی۔—فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر سیاستدان راگھو چڈھا نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔

پیر کو جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک کیک کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا “3=1+1” اور  اس کے نیچے ننھے قدموں کی جھلک بھی موجود تھی۔

یہ خوشخبری سامنے آنے کے بعد دوستوں اور فلم انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دی جارہی ہے اور  نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ  پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی ستمبر 2023 کو راجستھان کے شہر ادے پور کے ہوٹل لیلا پیلس اور ادایا ولاز میں ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *