ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی


ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

یہ منصوبے ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت اور قدرتی آفات کے بعد بحالی کے ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے355 ارب روپے سے زائد کے 9  ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائدکے 9  ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی،ٰ یہ منصوبے ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت اور قدرتی آفات کے بعد بحالی کے ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری اور سیاحت سے متعلق منصوبےکی بھی منظوری دےدی گئی ہے جب کہ ایف بی آر کے کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام اور ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ترقی کا منصو بہ بھی منظور ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی، تعلیم سے متعلق منصوبے منظور کرلیے گئے ہیں، کوئٹہ میں منگی ڈیم، پانی کی ترسیل کے نظام، 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوزکی مرمت، اسلام آباد و برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانےاور داسو ہائیڈرو پاور منصوبےکی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *