ایوان میں کسی رکن کے پیسےگرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے


قومی اسمبلی اجلاس: ایوان میں کسی رکن کے پیسےگرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12 اراکین نے ہاتھ کھڑےکر دیے

فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران  ایک دلچسپ  واقعہ پیش آیا ہے۔

اجلاس کے دوران  ایوان  میں کسی رکن کے  پیسے  زمین پر گرگئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق  نے  پیسے ایوان  میں لہرا کر اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے  زمین  سے ملے ہیں۔

اس موقع پر  پیسے لینےکے لیے متعدد اراکین  نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔

 اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ  یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، ان کی اس بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *