ایم 5 موٹر وے پر شگاف ڈالا جائےگا یا نہیں؟ کمیٹی تاحال فیصلہ نہیں کرسکی


ایم 5 موٹر وے پر شگاف ڈالا جائےگا یا نہیں؟ کمیٹی تاحال فیصلہ نہیں کرسکی

فوٹو: فائل

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں کمی کے لیے موٹر وے پر شگاف ڈالنے کی تجویز  پر فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

شگاف ڈالنے یا نہ ڈالنے کی تجویز کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے اراکین کسی نتیجے پر  نہ پہنچ سکے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کمیٹی کے اراکین اور  ماہرین دن میں دو  مرتبہ سیلاب کا جائزہ لیتے ہیں۔ ماہرین کی رائے پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ملتان سکھر   ایم 5  موٹر وے ساتویں روز  بھی بند ہے۔

موٹر وےکو  مزید نقصان سے بچانے کے لیے متاثرہ حصوں پر  پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے جبکہ متبادل راستوں سے ٹریفک رواں دواں ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *