کراچی: ایم اے جناح روڈ پر سی بریز بلڈنگ میں موجود پٹاخوں کےگودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق صدر میں ہونے والے دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 10 کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے قریب موجود گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ گرد و نواح کی بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے۔
عمارت میں قائم میڈیکل آلات کی دکانوں میں آکسیجن سلینڈر بھی موجود ہیں جنہیں ہٹایا جارہا ہے۔
Leave a Reply