
ہالی وڈ کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک دی ایمی ایوارڈز 2025 کے دوران کئی فنکاروں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ٹیلی ویژن کے سب سے باوقار امریکی ایوارڈ ایمی ایوارڈز کی تقریب اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔
ایوارڈز کی تقریب میں کئی فنکاروں نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ایوارڈ ونر کامیڈی سیریز Hacks کی اداکارہ Hannah Einbinder نے اسٹیج پر خطاب ختم کرتے ہوئے “Free Palestine” کہا ۔
ہسپانوی اداکار Javier Bardem نے ریڈ کارپٹ پر فلسطینی کفایہ پہن کر توجہ حاصل کی اور کہا کہ وہ ظلم اور ناانصافی کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے۔
اسی طرح Megan Stalter نے بھی اپنے بیگ پر “Ceasefire” لکھا ہوا دکھایا۔
Leave a Reply