ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سیکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر


ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سیکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر

فوٹو: فائل

دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی  ایمیزون ویب سروسز کو  بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑ ا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ خرابی ایمیزون ویب سروسز کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔

تاہم اس خرابی کے باعث دنیا بھر میں  ای کامرس اور گیمنگ پلیٹ فارمز سمیت سیکروں  آن لائن سروسز متاثر ہوئیں۔  اسنیپ چیٹ،زوم،  روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو بھی متاثر ہونے والے پلیٹ فارمز میں شامل ہیں۔

انٹرنیٹ بندش کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، اس خرابی سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں متاثر ہوئیں جبکہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے لاکھوں صارفین نے سروس بندش کی شکایات درج کرائیں۔

ٹیکنالوجی سے متعلق دیگر اداروں نے بھی انٹرنیٹ بھی شکایات درج کرائیں۔

ٹیک ماہرین نے ایمزون ویب سروسز (AWS) میں حالیہ خرابی کو تاریخ کی سب سے بڑی تکنیکی خرابی قرار دیا جس نے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروسز کو متاثر کیا۔

دوسری جانب ایمزون کا کہنا ہے کہ  دنیا بھر کی بڑی ویب سائٹس اور ایپس کو متاثر کرنے والی بنیادی خرابی کو ٹھیک کر دیا گیا ہے مگر کچھ سروسز میں اب بھی مسائل برقرار ہے۔

ایمزون نے کہا کہ سسٹم کی بحالی کا عمل جاری ہے اور تکنیکی ٹیمیں باقی سروسز کی مکمل فعالیت یقینی بنانے پر کام کر رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *