ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی


پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز  پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی

 موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کیا گیا جس کی چوری کی ایف آئی ار متعلقہ تھانے میں درج تھی، پولیس حکام/ فوٹو: انٹرنیٹ 

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی۔

محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تحقیقات جاری جاری ہیں جس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

خیبر  پختونخوا پولیس کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا موٹر سائیکل چوری کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی جس کی چوری کی ایف آئی ار متعلقہ تھانے میں درج تھی۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حملے سے متعلق کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے  تفتیش کا عمل جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *