‘ایسی افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیتی’، سڑک حادثے میں اپنی موت کی خبروں پر اداکارہ کا ردعمل


ایسی افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیتی، سڑک حادثے میں اپنی موت کی خبروں پر اداکارہ کا ردعمل

فوٹو: فائل

جنوبی بھارت اور بالی وڈ فلموں کی معروف اداکارہ  کاجل اگروال کے بارے میں گزشتہ 2 روز کے دوران سوشل میڈیا پر افواہیں گرم تھیں کہ وہ ایک سڑک حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھی ہیں جس کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے، اس حوالے سے اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی غیر مصدقہ خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کاجل اگروال ایک سڑک حادثے کا شکار ہو کر چل بسی ہیں۔

خبروائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز  اداکارہ  خود سامنے آئیں اور ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں کاجل کا کہنا تھا کہ  میں نے کچھ غیر مصدقہ خبریں دیکھی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ میں ایک حادثے میں زخمی ہو گئی ہوں اور اب اس دنیا میں نہیں ہوں!  سچ پوچھیں تو یہ کافی عجیب ہے،  خدا کے فضل سے میں بالکل ٹھیک ہوں،  آپ سب  سے گزارش ہےکہ ایسی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی آگے بڑھائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج اداکارہ کو  ممبئی میں ایک سیلون جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے  مسکراتے ہوئے تصاویر بنوائیں اور  ایک مداح کے ساتھ بھی تصویر بنوائی۔

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ  اگرچہ وہ ایسی افواہوں کو  سنجیدہ نہیں لیتیں، لیکن ان کے خاندان کو ان جھوٹی خبروں سے پریشانی ہوئی۔ انہوں نے مداحوں سے ایک بار پھر  درخواست کی کہ وہ مثبت  چیزوں اور سچائی پر توجہ مرکوز کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *