ایسا شوہر چاہیے جو میرے پاؤں دبائے اور اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلائے: اداکارہ سحر ہاشمی


ایسا شوہر چاہیے جو میرے پاؤں دبائے اور اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلائے: اداکارہ سحر ہاشمی

ایک انٹرویو میں اداکارہ سحر ہاشمی نے اپنے ہونے والے شوہر میں خوبیوں کا خلاصہ کیا/ فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کے حوالے سے بتا دیا۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سحر ہاشمی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور ساتھ ہی اپنے ہونے والے شوہر میں خوبیوں کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ اپنے شوہر میں کون سی خوبیاں چاہتی ہیں۔

میزبان کی جانب سے اداکارہ سے شوہر میں 4 خوبیوں کے حوالے سے پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا شوہر چاہتی ہیں جو ان کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں بھی دبائے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہونے والے شوہر کو چائے بھی بنانی آنی چاہیے، میں ایک جذباتی لڑکی ہوں تو مجھے ایسا شخص چاہیے جو اتنا ہی پرسکون رہے۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر چیز کا ایک صحیح وقت ہوتا ہے جب کوئی اچھا انسان ملا تو شادی کرلوں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *