ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی


ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی

ایران کے ساتھ موجودہ لڑائی کوئی ایسی جنگ نہیں جو طویل مدت کے لیے ایرانی خطرے کو ختم کردے: زاچی ہنیبی/ فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہےکہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے کہا کہ ایران کے ساتھ موجودہ لڑائی کوئی ایسی جنگ نہیں جو طویل مدت کے لیے ایرانی خطرے کو ختم کردے۔ 

اسرائیلی مشیر نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔ 

یاد رہے کہ چند دن قبل بھی زاچی ہنیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی مہم سے مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ 

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ سیکڑوں میزائل فائر کرنے کے باوجود اب بھی ایران کے پاس 1500 سے 2000 میزائل موجود ہیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *