
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
امریکا نے آج صبح ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس فردو، نطنز اور اصفحان پر حملےکیے، جس پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔
ادھر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیلی پشت پناہی کے بعد اب امریکا کھل کر سامنے آ گیا ہے، امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اوراصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔
Leave a Reply