ایران اسرائیل جنگ سے بلوچستان کیوں متاثر ہورہا ہے؟


ایران اسرائیل جنگ سے بلوچستان کیوں متاثر ہورہا ہے؟

 ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاک-ایران سرحدی کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے یہ سارا کاروبارٹھپ ہو کر رہ گیا ہے/ فائل فوٹو

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات اب بلوچستان پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔

ایران سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی علاقے طویل عرصے سے ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا اہم مرکز سمجھے جاتے تھے تاہم، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث پاک-ایران سرحدی کراسنگ پوائنٹس کی بندش سے یہ سارا کاروبارٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ 

صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول نایاب ہو چکا ہے حتیٰ کہ کوئٹہ کے گلی کوچوں میں قائم سیکڑوں منی پیٹرول پمپس بھی بند ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیورز اور دیگر ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی گیس کا بھی خطرہ ہے کہ وہ ختم ہونے والی ہے جس کے باعث  اس کے ریٹس بھی بڑھنے والے ہیں۔

کوئٹہ کی مارکیٹوں میں ایرانی اشیاء کی شدید قلت کے باعث ان کی قیمتیں دُگنی ہوگئی ہیں، ایران اسرائیل  جنگ سے قبل  کوئٹہ میں ایرانی اشیائے خورونوش کی فروخت عام تھی، شہر کے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں اور دکانوں میں ایرانی کوکنگ آئل، گھی، بسکٹ، خشک میوہ جات، کمبل، دہی، لسی اور دیگر اشیاء بآسانی دستیاب رہتی تھیں  تاہم اب پاک-ایران سرحد کی بندش سے نہ صرف ان اشیاء کی قلت پیدا ہونے لگی ہے بلکہ قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری، مؤثر اور جامع اقدامات کرنا ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *