ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان


ایرانی پاسداران انقلاب کا اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز  استعمال کرنے کا اعلان

فوٹو: ایرانی میڈیا

ایران کی پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس نے اسرائیل کے خلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس کی جانب سے شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اسرائیلی اہداف پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ 

 ایرانی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ ڈرونز 1500 کلومیٹر بلندی پر پرواز کرسکتے ہیں۔ 

شاہد 107 جیسا ہی ایک ڈرون حال ہی میں اسرائیل کے ائیرو تھری ائیر ڈیفنس میزائل نظام کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور حیفہ پرمیزائل و ڈرونز سے حملہ کیاگیا ہے، ایرانی حملےکے نقصانات کے باعث حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل روک دی گئی ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *