ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات، پاکستانی افواج کی بہادری کو سراہا


ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات، پاکستانی افواج کی بہادری کو سراہا

فوٹو: پی آئی ڈی

اسلام آباد: ایرانی  سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری  علی لاریجانی  نے صدرمملکت آصف  زرداری  اور   وزیراعظم  شہباز شریف  سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں  اور جنگ میں پاکستان کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت  نے  ملاقات میں علی لاریجانی کو  سپریم  نیشنل سکیورٹی کونسل کا عہدہ سنبھالنے  پر مبارک باد دی۔

صدر نے حالیہ سیلاب میں اظہاریکجہتی اور ایرانی ریڈکریسنٹ کی انسانی امداد  پر شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ایران کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

صدر نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی وسفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ صدرنے حالیہ جنگ میں ایرانی عوام کی ثابت قدمی کوسراہا اور سپریم لیڈرکی قیادت کی تعریف کی۔

صدر نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے ایران کی اصولی حمایت کو بھی سراہا۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ  تجارت  بڑھانے کا  خواہاں ہے۔ پاک ایران ریلوے  رابطہ  تجارت کے فروغ  اور سیاحت کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مضبوط ہونا چاہیے، بہترکنیکٹیویٹی سےکاروباری  افراد  اور  زائرین کے لیے سفر  آسان ہوگا۔

صدر مملکت نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے بارے میں باہمی طورپر قابل عمل حل کی ضرورت  پر زور دیا۔

صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں حالیہ تکنیکی بات چیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ  پاکستان تہران میں مذاکرات کے تسلسل کا منتظر ہے۔

اس موقع پر  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے  سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای  اور صدر مسعود  پزشکیان کی نیک خواہشات  اور سلام  پہنچایا۔ علی لاریجانی نے رواں سال کی 12 روزہ جنگ میں پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت  پر شکریہ ادا کیا۔

علی لاریجانی نے حالیہ  واقعات  میں  پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری  اور کامیابی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی فتح ہماری فتح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایرانی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کو ترجیحی رسائی دینے کے  لیے متعدد ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس سے10 ارب ڈالرکے تجارتی ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

علی لاریجانی کی وزیر اعظم سے ملاقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال 

 علی لاریجانی نے  وزیر اعظم شہباز شریف  سے بھی ملاقات کی اور  اہم علاقائی اور  بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت  پر  زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا اور  دونوں ممالک کے پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے ایران سے مل کر کام کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

 علی لاریجانی نے حالیہ 12 روزہ  جنگ کے دوران ایران کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستانی قوم اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے ایران کے  سپریم لیڈر  اور صدر کے لیے اپنے احترام اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ  نائب وزیراعظم  اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرےگا، دورے میں  مختلف شعبوں بالخصوص زراعت اور مواصلات میں تعاون کو فروغ  دیا  جائےگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *