اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں، 24 گھنٹے میں سے صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں: ساحر لودھی


اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں، 24 گھنٹے میں سے صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں: ساحر لودھی

ساحر لودھی نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں — فوٹو:فائل

اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں، پورا دن میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں۔

ساحر لودھی نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔

ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے بتایا کہ میں مختلف پراجیکٹس کیلئے کام کر رہا ہوں، میرے پاس اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں، پورا دن میں صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں صبح 6:30 بجے سوکر اٹھتا ہوں، 8 بجے گھر سے جم کیلئے نکل جاتا ہوں اور پھر اپنے کاموں کا آغاز کرتا ہوں۔

ساحر لودھی نے ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تنقید کا میری زندگی پر کوئی اثر نہیں ہوتا ،کچھ تبصرے کبھی کبھار ہرٹ کر دیتے ہیں لیکن بطور انسان آپ کے پاس تنقید کرنے کا حق ہے، میں نے ان ٹرولرز کو دنیا میں بھی معاف کیا اور روز محشر تو میری کوئی حیثیت ہی نہیں انھیں معاف کرنے کی جو مجھ سے محبت کرتے ہیں انھیں تھینک یو اور جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں ان کیلئے کوئی بات نہیں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *