اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت


اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت

دریافت کنویں سے یومیہ 1469 بیرل تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو گی، اعلامیہ پی پی ایل۔ فوٹو فائل

کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

پی پی ایل اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دریافت کنویں سے یومیہ 1469 بیرل تیل اور 2.56 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو گی۔

ملک کی معروف ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کی اہم دریافت کا اعلان کرتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت ناصرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، بلکہ پوٹھوہار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے، جو کمپنی کے عملے کی مہارت اور تکنیکی بالادستی کو ظاہر کرتی ہے۔

 یہ دریافت ارضیاتی، جیو طبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے تجزیوں اورانظمام کا نتیجہ ہے۔جس سے کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر کھدائ کی دشواریوں پر قابو پایا گیا، ساتھ ہی وقت اور لاگت کی بچت ہوئی۔

پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد کاروباری شراکت کے ساتھ 18 جنوری 2025 کو ڈھوک سلطان-03 کی کھدائی کا آغاز کیا، 5815 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *