کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی حمایت کرے گی،آئینی عدالتیں بننی چاہئیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے دیگرمعاملات کو بھی دیکھنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلزپارٹی حمایت کرے گی،آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ججز تقرری، ٹرانسفر سے متعلق حکومتی تجویز پر پیپلز پارٹی اراکین کی رائے تقسیم رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی اراکین نے رائے دی کہ ججز ٹرانسفر کا اختیار حکومت کو نہیں لینا چاہیے، ججز کے تقرر، تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس رہنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیئر اراکین نے رائے دی کہ عدلیہ کے کمزوری کا نقصان سیاستدانوں کو اٹھانا پڑے گا۔























Leave a Reply