آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع

تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے: ترجمان پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے چناب،  جہلم، راوی اور ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *