سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر بھارتی سیاستدان و سینئر اداکارہ جیا بچن کی کچھ ویڈیوز سامنے آتی ہیں جس میں انہیں پاپارازی سے تلخ کلامی کرتے دیکھا جاتا ہے۔
ویڈیوز میں کبھی انہیں پاپارازی پر غصہ کرتے دیکھا جاتا ہے تو کبھی جیا بچن کو بغیر کو کہے جلدی سے پاپارازی کے درمیان سے گزرتا دیکھا جاتا ہے۔
اب ایک حالیہ انٹرویو میں جیا بچن نے اپنے اس رویے پر بات کی اور کہا کہ میرا میڈیا کے ساتھ رشتہ بہت زبردست ہے لیکن میرا پاپارازی کے ساتھ تعلق زیرو ہے، یہ کون لوگ ہیں؟ کیا یہ لوگ اس ملک کے لوگوں کی نمائندگی کرنے کے لیے ٹرین ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا کے لوگ نہیں ہیں، میں میڈیا کی پراڈکٹ ہوں، میرے والد ایک صحافی تھے، میری نظر میں اس شعبے اور ان کے لوگوں کے لیے بے انتہا عقیدت اور عزت ہے لیکن یہ جو باہر گندی گندی پینٹ پہنے لوگ ہیں، یہ سمجھتے ہیں ان کے پاس موبائل ہے تو یہ آپ کی تصویر لے سکتے ہیں؟ کچھ بھی کرسکتے ہیں؟
جیا کا کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں یہ ہمیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں اور جیسے کمنٹس پاس کرتے ہیں، یہ لوگ کیا ہیں، نہ ان کے پاس کوئی تعلیم ہے نہ شعور، پتا نہیں کس بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں،ان کی سوشل میڈیا تک رسائی ہے تو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
جیا بچن نے مزید کہا کہ مجھے دہلی میں میرے ایک اسٹاف کے ممبر نے کہا میم میں سوشل نیٹ ورک استعمال نہیں کرتا کیونکہ وہاں آپ سب سے زیادہ نفرت انگیز شخصیت ہیں جس پر میں نے کہا مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


























Leave a Reply