امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا


امریکی صدر  نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار  تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو—فوٹو اے پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار  تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حماس سے مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں۔ ہماری ٹیم وہاں شاندار کام کر رہی ہے اور  دوسری جانب بھی اچھے مذاکرات کار موجود ہیں۔  معاہدےپر دستخط اتوار تک ہوسکتےہیں۔

امریکی صدر   نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے یہ معاملہ ممکن ہے، جنگ ختم ہونے کے  اچھے امکانات ہیں’۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  میں رواں ہفتے کے آخر  میں ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ  جا سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر وہ مشرقِ وسطیٰ گئے تو  ہفتے یا اتوار کو  روانہ ہوں گے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس ملک کا دورہ کریں گے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کی صورت میں صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

اس سے پہلے مصری صدر جنرل سیسی نے صدر ٹرمپ کو مصر آنے کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس اسرائیل معاہدہ پر دستخط کے موقع پر خود موجود رہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ  آئندہ 48 گھنٹوں میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مصرکے شہرشرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں اور اب فریقین میں جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *