امریکی ریاست کینٹکی کے لوئی ول ائیرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
گرنے والا طیارہ ہونولول کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔
لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، دور دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
حادثے کے مقام پر آگ بجھانے اور ریسکیو کا کام جاری ہے ۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات شروع کردیں۔
نوٹ: یہ خبر مزید اپڈیٹ کی جارہی ہے





















Leave a Reply