
امریکا کی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلہ الاسکا کے سینڈ پوائنٹ کے جنوبی علاقے میں 10کلومیٹر گہرائی میں آیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ نظام نے مخصوص علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی ۔سونامی وارننگ الاسکا کے ساحلی علاقوں کینیڈی انٹرینس سے اُونیمک پاس تک کے علاقوں کیلئے جاری کی گئی۔
تاہم بعد میں یوایس نیشنل سونامی سینٹر نے وضاحت جاری کی کہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
ماہرین کے مطابق امریکا میں 7.0 سے 7.9 شدت کے زلزلوں سے تباہی کے امکانات ہوتے ہیں اور اس نوعیت کے امریکا میں ہر سال10 سے 15 زلزلے آتے ہیں۔
زلزلے کا باعث فی الحال کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Leave a Reply