
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پرکیس کی سماعت کرکے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے دسمبرکے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن نے آج اجلاس کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینےکا فیصلہ کیا۔
پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد پرانے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا۔
Leave a Reply