اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی، ٹیم سے امید ہے اب پرفارم کرکے دکھائے گی: چیئرمین پی سی بی


اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی، ٹیم سے امید ہے اب پرفارم کرکے دکھائے گی: چیئرمین پی سی بی

 اینڈی پائی کرافٹ بھارت کے90 میچوں میں میچ ریفری رہےہیں، مجھے لگتا ہے اینڈی پائی کرافٹ بھارت کےفیورٹ میچ ریفری ہیں: رمیز راجہ— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی اور ٹیم سے امید ہے کہ اب پرفارم کرکے دکھائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ کچھ دیر پہلے میچ ریفری نے کپتان اور ٹیم منیجر سے معذرت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم نے آئی سی سی سے 14 ستمبر کے میچ میں خلاف ورزیوں کی انکوائری کی درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے، کرکٹ اس ساری چیز سے بالاتر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے صورتحال پر مشاورت کی، وزیراعظم اور حکام اس معاملے میں شامل تھے ان کی سپورٹ حاصل تھی، اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے پاکستان کی عزت برقرار رکھی اور ٹیم سے امید ہے کہ اب پرفارم کرکے دکھائے گی۔

سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی سی بی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک فتح ہے، جو بھی جذبات مجروح ہوئے ہیں اب ٹیم کارکردگی سے بتائے، کرکٹ کو کرکٹ ہی رہنا چاہیے سیاسی پلیٹ فارم نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اینڈی پائی کرافٹ بھارت ٹیم کے لیے فکس ریفری ہیں، اینڈی پائی کرافٹ بھارت کے90 میچوں میں میچ ریفری رہےہیں، مجھے لگتا ہے اینڈی پائی کرافٹ بھارت کےفیورٹ میچ ریفری ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *