
پاکستانی ہدایتکار و میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کبیر کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہوئے۔
یاسر حسین حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان اداکارہ زارا نور عباس سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب پر ہدایتکار نے بتایا کہ ’جب میں ڈیفنس میں مقیم تھا تو ہمارے گھر کے اردگرد ایسے لوگ تھے جن کی اپنی سکیورٹی تھی، ان کے بچے بھی گن مین اور گارڈز کے ساتھ گھر سے باہر گاڑی میں آتے جاتے تھے‘۔
بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے بتایا کہ ’میرا بیٹا پرانے خیالات کا ہے اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے، وہ مٹی میں کھیلنا پسند کرتا ہے ، اسے ریت سے گھر ، پل بنانے کا بہت شوق ہے‘۔
انہوں نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بیٹے کو بھی میری طرح گلی میں کھیلنے کا بہت شوق ہے جس جگہ اب ہم شفٹ ہوئے ہیں وہاں میرے بیٹے کی گلی کی بچوں کے ساتھ بہت دوستی ہے، وہ بچے ہمارے گھر کھیلنے کیلئے آتے ہیں اور میرا بیٹا بھی ان بچوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر جاتا ہے‘۔
یاسر حسین نے بتایا کہ ’بیٹے کیلئے میں نے گھر میں ایک چھوٹا سا تالاب بھی بنوایا تھا، حال ہی بیٹے کی لیے ایک پول خریدا ہے ، گلی کے دیگر بچے بھی پول میں آکر میرے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہیں‘۔
Leave a Reply