اسمگلنگ میں سہولت کاری، قبضےاور بھتہ وصولی کے الزامات، آئی جی کا 4 ڈی ایس پیز کیخلاف انکوائری کا حکم


اسمگلنگ میں سہولت کاری، قبضےاور بھتہ وصولی کے الزامات،  آئی جی کا 4 ڈی ایس پیز کیخلاف انکوائری کا حکم

فوٹو: فائل

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کاحکم  دے دیا۔ ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو انکوائری افسر  مقرر کردیے گئے۔

جن ڈی ایس پیز  کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان میں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور، ڈی ایس پی کھارادر  شبیر  احمد اور  ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال شامل ہیں۔

چاروں ڈی ایس پیز  پر  زمینوں پر قبضے، اسمگلنگ میں سہولت کاری، پارکنگ مافیا، ٹھیلے اور چائے کےہوٹلوں سے بھتہ وصولی سمیت دیگر  الزامات ہیں۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک پر زمینوں پرقبضے اور اسمگلنگ میں سہولت کاری کاالزام ہے جبکہ ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر منشیات فروشوں اور پارکنگ مافیاسے بھتہ وصولی کاالزام ہے۔

ڈی ایس پی کھارادرشبیر احمد پرٹھیلے اور چائے کےہوٹلوں سےبھتہ وصولی کاالزام ہے جبکہ ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال پر غیر قانونی پارکنگ سمیت ٹھیلوں اور  چائے کے ہوٹلوں سے بھتہ وصولی کاالزام ہے۔

آئی جی سندھ نے انکوائری افسر   ڈی آئی جی تنویر  عالم اوڈھو کو  26 ستمبر  تک انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *