اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے: آیت اللہ خامنہ ای


اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے:  آیت اللہ خامنہ ای

صیہونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں: ایرانی سپریم لیڈر/ فائل فوٹو

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک بیان میں  آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں، اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اپنے طرزِ عمل سے بتادیں کہ وہ دشمن سے خوف زدہ نہیں ہیں، ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  ایران نے  اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے اور سجیل ٹو میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔

ایرانی حملوں میں اسرائیل  نے بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *