پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ دے چکے، عمران خان بھی کہیں گے تو وہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے، سب نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی چلینج کیا تھا کہ یہ ہماری حکومت گرا نہیں سکتے، حکومت جو چکر بنا رہی ہے اس کے حوالے سے لائحہ عمل بنا لیا ہے، ان کو سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ کچھ بھی کرلیں استعفیٰ دے چکا ہوں، بانی پی ٹی آئی بھی کہیں تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا، ٹائم ضائع کرکے ڈرامہ بازیاں نہ کی جائیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت ورکرپارٹی میں کام کروں گا اور کوئی پوزیشن نہیں لوں گا۔
Leave a Reply