ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب


ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

ممبران کوبشمول شریک حیات، زیرکفالت بچوں کے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کا کہا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن نے تمام اراکان کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں ممبران کوبشمول شریک حیات، زیرکفالت بچوں کے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 25-2024 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام یکم جنوری کو شائع ہوں گے۔

اس کے علاوہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیز کی رکنیت معطل کردی جائےگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے کے مرتکب ارکان کیخلاف کارروائی ہو گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *